اردو سراے تعارف

███▓▒░►▬خوش آمدید!▬◄ ░▒▓██
سلیقے سے ہواؤں میں،جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں،جو اردو بول سکتے ہیں
ادبی تنظیم ”سرائے اردو“کے قیام کا بنیادی مقصد اردو زبان کا فروغ اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ اُن کی صلاحیتوں کو قومی،بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا اوراپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرادبی دنیا میں مقام بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
”سرائے اردو۔ادبی فورم“ ایک ایسے کارواں میں تبدیل ہو چکا ہے جس میں شمولیت اختیار کرنے والے خود کو خوش نصیب تصور کرتے ہیں۔

ستمبر2022سے اشاعتی میدان میں سرائے اردو پبلی کیشن نوجوان باصلاحیت ادیبہ محترمہ فاکہہ قمر کی زیر سرپرستی میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر پہچان بنا چکا ہے اورتاحال 150 سے زائد کتب شائع کر چکاہے جن میں نئے لکھنے والوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔
سرائے اْردْو پبلی کیشن، سیالکوٹ اس وقت کم قیمت اور معیاری کتب کی اشاعت کی بدولت ادیبوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے۔سرائے اردو پبلی کیشن سے اس وقت دو سہ ماہی رسائل ”باغیچہ اطفال“ اور”سرائے اردو“ شائع ہو رہے ہیں۔
سرائے اردو ادبی فورم کے تحت اب تک محفل ہذا میں درج ذیل مقابلے کروائے جا چکے ہیں۔
٭عید کہانی مقابلہ
٭دفا ع وطن۔افسانہ نگاری مقابلہ
٭جاسوسی کہانی مقابلہ
٭سفرنامہ مقابلہ
٭تشہیرکہانی مقابلہ
٭مختصرآپ بیتی مقابلہ
نوٹ:اس مقابلے میں شامل آپ بیتیوں پر مبنی خاص نمبر”مختصرآپ بیتیاں نمبر1“ ماہ نامہ انوکھی کہانیاں، کراچی کے دسمبر2021اور”مختصرآپ بیتیاں نمبر2“ جنوری2022کے شمارے میں شائع ہوئیں